0

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(نیا محاذ)سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ برسوں بعدوطن واپس آنےپرقیدیوں کی آنکھیں خوشی سےنم ہوگئی۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وطن واپس آنے والی بزرگ خاتون نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کا احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتےہیں۔ایک اور پاکستانی قیدی نے میڈیا نمائندوں کو کہا کہ، جن حالات میں قید تھےشکر ہے ہم واپس وطن آئے۔واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ قیدیوں سے متعلق 3 ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔ وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کیے ہیں۔وزیرِ داخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں