اسلام آباد (نیا محاذ)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی چینل سماٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سکیورٹی کے لئے خطرہ ہے۔
وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
0