پشاور(نیا محاذ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور اور راولپنڈی میں درج مقدمات میں گرفتاری کے خدشے کے باعث راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سما ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں،علی امین متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے،درخواست میں راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی ہے۔
0