0

پاکستان سٹاک ایکسیچینج میں نئی تاریخ رقم، سرمایہ کاروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی (نیا محاذ) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہےاور تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن کے آغاز سے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 452 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 174 کی نفسیاتی حد پر دیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 947 کی بلند ترین حد پر دیکھا گیا تھا، گزشتہ روز 100 انڈیکس 755 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں