0

63اے کی تشریح کا معاملہ ،پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نےنیا بنچ تشکیل دیدیا

اسلام آباد(نیا محاذ)پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 63اے کی تشریح کے معاملے پر نیا بنچ تشکیل دیدیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین شریک ہوئے ،جسٹس منصور علی شاہ اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا ،ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو 5رکنی بنچ میں شامل کرلیاگیا۔لارجر بنچ آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس کی سماعت ساڑھے 11بجے کرے گا۔دیگر ارکان میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم بنچ میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں