0

بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ ایک اور مقدمے میں نامزد

ڈھاکا(نیا محاذ) بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کو ایک اور مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔ مشرفی مرتضیٰ پرغیرقانونی وصولی اور شیئرزکی زبردستی منتقلی کاالزام ہے جبکہ سابق کپتان کے ساتھ 6 دیگر افراد بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مشرفی مرتضیٰ پر بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی ٹیم سلہٹ اسٹرائیکرزسے غیرقانونی وصولی اور سلہٹ اسٹرائیکرزکے شیئرز کی زبردستی منتقلی کاالزام ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مرتضیٰ کے خلاف مقدمہ سلہٹ اسٹرئیکرزکے سابق چیئرمین سرور غلام چوہدری نے درج کرایا تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور صرف تفتیش شروع کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مشرفی مرتضیٰ حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پرحملےکےکیس میں بھی نامزدہیں۔بنگلہ دیش کے ایک اور سابق کپتان شکیت الحسن کو بھی حسینہ واجد حکومت کی تبدیلی کے بعد قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں