0

10سال تو مجھے ہو گئے، کچھ نہیں ہوا، اب کیا امید رکھیں؟چیف جسٹس عامر فاروق کے اسلام آباد میں ماڈل جیل کے قیام سے متعلق درخواست پر ریمارکس

اسلام آباد(نیا محاذ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں ماڈل جیل کے قیام سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب کرلیا، چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ 10سال تو مجھے ہو گئے، کچھ نہیں ہوا، اب کیا امید رکھیں؟سما ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ماڈل جیل کے قیام سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 10سال تو مجھے ہو گئے، کچھ نہیں ہوا، اب کیا امید رکھیں؟افتخار چودھری کے دور میں یہ منصوبہ شروع ہوا تھا،14سال ہو گئے، افتخار چودھری سنگ بنیاد بھی رکھ گئےتھے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اڈیالہ جیل دور بہت ، جیل ٹرائل کیلئےوہیں کورٹ روم ہونا چاہئے،ملزم کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعےہو جائے گی،وکیل نے کہاکہ ماڈل جیل ضروری، کورٹ روم کے علاوہ سکیورٹی مسائل بھی نہیں ہونگے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت7نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں