0

فیصل آباد کا گاوں جہاں تمام اختیارات امام مسجد کے پاس ہیں

ماموں کانجن (نیا محاذ)ماموں کانجن میں ایک ایسا گاوں ہے جہاں پر تمام اختیارات امام مسجد کے پاس ہیں، گاو¿ں میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے شادی بیاہ پرگانے بجانے اور آتش بازی پرپابندی ہے اور علاقے کی صفائی کا ذمہ خود گاوں والوں نے اٹھا رکھا ہے۔
پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں واقع ماموں کانجن کے ایک گاوں 493گ ب میں گزشتہ 7 سال سے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوتے، تمام گاوں والے امام مسجد کی بات مانتے ہیں اور ان ہی کے کہنے پر یہاں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے تاہم گاوں کے تمام بڑے بوڑھوں کو اپنے اپنے گھروں میں حقہ پینے کی اجازت ہے۔
امام مسجد مولانا محمد امین کے کہنے پر کسی کو شادی بیاہ یا دیگر خوشی کے مواقع پر ڈھول، گانے بجانے اور آتش بازی کی اجازت نہیں ہے۔
امام مسجد مولانا محمد امین کا کہنا ہے کہ گاوں میں ٹی ایم اے کے خاکروب نہیں ہیں اور گاوں کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ویلفیئر سوسائٹی بنا رکھی ہے۔
10 ہزار سے زائد کی آبادی کے گاو¿ں میں صرف ایک مرکزی مسجد ہے، اس مسجد میں تمام لوگ نماز جمعہ اور عیدین کی نمازیں پڑھتے ہیں، اذان صرف مرکزی مسجد میں دی جاتی ہے جو تمام مساجد کے لاوڈ سپیکر سے سنائی دیتی ہے۔
بلاشبہ یہ مثالی گاوں ہماری شاندار اسلامی ثقافت اور تہذیب کا آئینہ دار ہے، اجتماعی کوشش سے ہر گاو¿ں اور شہر کو ایسا ہی فلاحی، انتظامی مرکز بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں