پشاور(نیا محاذ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پشاور میں پولنگ جاری ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 1500ارکان جنرل کونسل آئندہ 5سال کیلئے امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں گے،مولانا عطا الحق درویش معاونین کے ہمراہ انتخابات کی نگرانی کریں گے،ناظم انتخابات کاکہنا ہے کہ 1500ارکان جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے کل پشاور پہنچے تھے،ارکان پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور مختلف قبائل سے پہنچے،چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔عبدالجلیل جان نے کہاکہ اب مرکزی انتخابات مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری ہیں۔
0