0

پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی کے زیر اہتمام اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

دبئی (نیا محاذ) پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی (PEA) نے سکول کے آڈیٹوریم میں اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور اساتذہ کی شاندار کامیابیوں کا جشن منانا تھا، جس میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اپنی کلیدی تقریر میں، قونصل جنرل حسین محمد نے طلباء اور اساتذہ کے تعلیمی کارناموں کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لیڈروں کی تشکیل میں تعلیم کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایوارڈ یافتہ طلباء اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی لگن اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے طلباء کی کامیابی میں اہل خانہ، دوستوں اور فیکلٹی ممبران کے غیر متزلزل تعاون کا بھی اعتراف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں