لاہور(نیا محاذ)لاہور میں مصری شاہ کے علاقے میں 2 بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مصری شاہ میں میر حسین سجانی دربار کے قریب پیش آیا، جہاں فدا نامی شخص نے جائیداد کے تنازع پر اپنے چچا عرفان پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر دربار پر آنے والے 6 راہگیروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شاہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔