0

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں کل کے جلسے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

راولپنڈی (نیا محاذ ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں کل کے جلسے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔
پی ٹی آئی قیادت نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر درخواست واپس لی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی جلسے کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ انتظامیہ اور عدالتوں نے ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دینی، جلسے کے بجائے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج ہوگا، ہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماو¿ں کے گھر پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں