راولپنڈی(نیا محاذ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔سما ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،وکلا نے استدعا کی کہ عثمان گل کو ڈینگی ہوگیا، سماعت ملتوی کی جائے۔نیب وکلا نے کہاکہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے 4وکلا کے وکالت نامے ہیں،سلمان صفدر، خالد یوسف اور مشال یوسفزئی بھی وکیل ہیں،عثمان گل بیمار ہیں تو دیگر کوبلاکر گواہ پر جرح کرائی جائے،وکلا صفائی ہائیکورٹ سے خود کارروائی چلانے کا آرڈر لائے ہیں،اب جان بوجھ کر ریفرنس کی سماعت میں تاخیر کی جارہی ہے،عدالت نے ہدایت کی آخری موقع دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں،بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔
0