0

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی تفتیش کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور (نیا محاذ) پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے واقعے کی تفتیش مؤثر بنانے کے لیے ماہر کھوجیوں پر مشتمل ”پینل آف آفیسرز“ قائم کردیا ہے۔نجی تی وی آج نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے پر پولیس حکام نے ماہر کھوجیوں پر مشتمل ”پینل آف آفیسرز“ قائم کر دیا ہے، جس میں دو ایس پیز اور دو ڈی ایس پیز کو شامل کیا گیا ہے۔تفتیشی پینل آف آفیسرز میں ایس پی صدر شہزاد رفیق اعوان، ایس پی رانا زاہد، ڈی ایس پی افتخار رسول باجوہ اور اعجازاحمد ڈھلوں شامل ہیں اور چاروں افسران کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کریں گے۔پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ”پینل آف آفیسرز“ بنانے کی منظوری دی تھی اور پینل میں شامل تمام افسران کا انتخاب غیرجانب داری کے اصول کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شوٹرز کے انکشاف پر امیر مصعب کو مقدمے میں نامزد کیا جائے گا اور پینل آف آفیسرز بدھ سے کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کرےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں