شکار پور (نیا محاذ )سندھ کے شہر شکارپور میں رشتے کا جھانسہ دے کر بلائی گئی 4 خواتین سمیت 8 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ ناپرکوٹ کچے میں پیش آیا جہاں مغوی افراد رشتہ دیکھنے سکھر سے کچے کے علاقے میں گئے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ اغواکاروں نے رشتہ دیکھنے کیلئے آئی 4 خواتین سمیت 8 افراد کو اغوا کرلیا، 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مغویوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
0