اسلام آباد(نیا محاذ)سپریم کورٹ نے بیوہ شمیم اختر کو فوری وراثتی جائیداد منتقل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے جھوٹی گواہیوں، جعلی مقدمہ بازی پر مخالف فریقین کو 5لاکھ جرمانہ کردیااور فریقین کو 5لاکھ روپے جرمانہ 3ماہ میں ادا کرنا ہوگا۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ جائیداد سے ریکور کرے گا۔سما ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ وراثت کے سادہ مقدمے کو پیچیدہ بنا دیا گیا،چیف جسٹس نے کہاکہ خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہئے،جعلی گواہیاں دینے پر فریقین کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 26سال سے مقدمہ بازی جاری ہے بہت ہو چکا ،چاہتے ہیں فریقین بیوہ کا حق مار کر مزید گناہ نہ کریں،وکلا کو بھی ایسے جھوٹے مقدمات نہیں لینے چاہئیں،بار کو وکلا کی شکایت کریں گےتو سینئرز آ جائیں گے،آج گناہوں کا اعتراف کریں گے تو آخرت کی سزا سے بچیں گے۔
0