0

لاہور میں معروف ٹک ٹاکر ’ نانی والا ‘ کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(نیا محاذ)پاکستان کے معروف ترین ٹک ٹاکر ’ ندیم نامی والا ‘ کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ڈیفنس پولیس نے گاڑی 804 قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ ندیم نانی والا ٹک ٹاک پر مہنگی گاڑیاں استعمال کرنے اور اپنی دولت کی نمائش کرنے سے مشہور ہیں، وہ اکثر اوقات آئی فون بانٹنے کے دعوے بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں