اسلام آباد(نیا محاذ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل کیخلاف درخواست جواب جمع کر ادیا۔ اے اے جی نے کہاکہ ابھی تک وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کافیصلہ نہیں کیا، جب ملٹری ٹرائل کرنا ہوا تو رول 549کے تحت پروسیجر فالو کیا جائے گا۔
سما ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ممکنہ ملٹری ٹرائل کیخلاف سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل اور نمائندہ وزارت فاع عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،اے اے جی نے کہاکہ ابھی تک وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کافیصلہ نہیں کیا، جب ملٹری ٹرائل کرنا ہوا تو رول 549کے تحت پروسیجر فالو کیا جائے گا،اے جی جی نے کہاکہ ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائیگا، وفاقی حکومت کے جواب پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔