0

الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیس،پی ٹی آئی امیدواروں کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت کی استدعا کردی

اسلام آباد(نیا محاذ)الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیس میں پی ٹی آئی امیدواروں کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت کی استدعا کردی۔سما ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی،پی ٹی آئی امیدواروں کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت کی استدعا کردی،معاون وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ جواب جمع کرانے کیلئے کم از کم 2ہفتے دیئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ 2ہفتوں کا وقت نہیں دیا جاسکتا، ایک ہفتہ بہت ہوگا، وکیل ن لیگی امیدوار نے کہاکہ ہمیں درخواست جمع کرانے کا موقع دیا جائے،وکیل انجم عقیل نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل میں ہمارا کیس 2اکتوبر کو لگا ہوا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ ٹریبونل سماعت کیخلاف حکم امتناع کی درخواست جمع کرائیں،وکیل ن لیگ امیدوار نے کہاکہ میرے موکل ٹریبونل کارروائی پر سٹے آرڈر نہیں لینا چاہتے ،الیکشن کمیشن نے ٹریبونل تبدیلی کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں