0

وزیراعظم آج سے 27 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد ( نیا محاذ)وزیراعظم شہباز شریف آج سے 27ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے، 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی امن، سلامتی اورخوشحالی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کےکثیرالجہتی کردار کی حمایت اور پاکستان کے مستحکم عزم کا اعادہ کریں گے۔”جنگ ” کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہونگی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل مسئلہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازع سمیت دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیں گے، بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں عدم مساوات کو دور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں