0

لاہور میں بغیر ہیلمٹ پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع

لاہور (نیا محاذ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹیلی جنس سسٹم کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع کردیئے گئے۔
لاہور میں ہیلمٹ نہ پہنے والے تمام موٹرسائیکل سواروں کےخلاف آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم متحرک ہو گیا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے 2 لاکھ 27 ہزار 761 چالان ٹکٹس جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ مینوئل طریقہ کار سے بغیر ہیلمٹ 3 لاکھ 10 ہزار موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک دفاتر میں بھی داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ فریش لائسنس کےلئے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی، مال روڈ،کینال روڈ،جیل روڈ پر 95 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئند ہے، ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، چالان کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں