لاہور(نیا محاذ)لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو جلسے کیلئے ابھی ڈی سی درخواست دینے کی ہدایت کردی، جسٹس فاروق حیدر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ابھی درخواست پر فیصلہ کریں۔ سماعت 15منٹ میں دوبارہ شروع ہوگی،آج ہی درخواستوں پر فیصلہ کرنا ہے۔
سما ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ لاہور کی اجازت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کے رو برو پیش ہوئے،آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نہیں آئے؟سرکاری وکیل نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اسلام آباد میں ہیں، جلسے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کی جائے،عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع ہی نہیں کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو ڈی سی کو درخواست دینے کی ہدایت کردی،جسٹس فاروق حیدر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ابھی درخواست پر فیصلہ کریں۔ سماعت 15منٹ میں دوبارہ شروع ہوگی،آج ہی درخواستوں پر فیصلہ کرنا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اکیلا درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا، درخواست پر حساس اداروں سے رپورٹس منگوانی ہوتی ہے پھر فیصلہ کرتے ہیں،جسٹس فاروق حیدر نے جواب دیاکہ آج اور ابھی درخواست پر فیصلہ کریں،تمام افسران کمرہ عدالت میں موجود رہیں،ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی ۔
0