لندن(نیا محاذ)سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانے والے احمد نوازکو برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا گیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کنگ چارلس کی طرف سے احمد نواز کو برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا گیا،احمد نواز کاکہناتھا کہ ایوارڈ گزشتہ 5سال میں دنیا بھر میں نوجوانوں کیلئے مہم چلانے کے نتیجے میں ملا،میڈل اے پی ایس شہدا کے خاندانوں اور ہم وطنوں کیلئے باعث فخر ہے ۔
دوسری جانب احمد نوازکے والد محمد نوازنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں پر کریں، میں نے بچوں پر سرمایہ کاری کی جو احمد نواز کی شکل میں قوم کیلئے باعث عزت ہے،ان کاکہناتھا کہ آپ کے بچے کل معاشرے میں تبدیلی لائیں گے۔