0

حکومت نے تحریک انصاف سے آئینی ترمیم بارے رابطہ کرلیا

اسلام آباد(نیا محاذ)حکومت نے تحریک انصاف سے آئینی ترمیم بارے رابطہ کرلیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف سے ڈرافٹ پر غور کرنے کی درخواست کی،وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے ڈرافٹ کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے پیر کے روز گرفتار اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا، ظہرانے میں رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ پر لیگل ٹیم سے مشاورت کاکہا،رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ بارے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا بھی کہا، پی ٹی آئی اراکین نے حکومت کو آئینی ترمیم پر اپنی قیادت سے رابطے کی تجویز دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں