کوئٹہ(نیا محاذ)وزیر بلدیات بلوچستان سرفرازچاکرڈومکی انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیملی ذرائع کاکہنا ہے کہ سرفرازچاکرڈومکی10روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8سبی سے پیپلزپارٹی کےٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے، فیملی ذرائع کاکہنا ہے کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی تدفین آبائی علاقے لہڑی میں ہو گی ۔
0