0

فائرنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا بیان آگیا

فلوریڈا (نیا محاذ) ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک فائرنگ کے واقعہ کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی،جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے۔پام بیچ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بندوق بردار شخص سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھے۔ حکام کو AK-47 قسم کا ہتھیار ملا ہے ، سیکریٹ سروس نے حفاظتی اقدام کے طور پر فائرنگ بھی کی۔ذرائع امریکی میڈیا کے مطابق گالف کلب میں فائرنگ کرنے والے کی شناخت ریان ویسلے کے نام سے ہوئی ہے۔اس فائرنگ کے واقعہ کے بعد ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں محفوظ اور بالکل ٹھیک ہوں، اس قسم کے واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، آپ کے لیے لڑتا رہوں گا، میں کسی صورت ہتھیارنہیں ڈالوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں