اسلام آباد(ڈنیا محاذ)حکومت نے وفاقی کابینہ کا آج کا اجلاس بھی موخر کردیا۔نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی،مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر کابینہ اجلاس ملتوی کیاگیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم آج بھی پیش نہ ہونے کاامکان ہے،قومی اسمبلی میں آج معمول کی کارروائی ہوگی، قومی اسمبلی اجلاس میں 3نکاتی ایجنڈے پر ہی غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق عدالتی اصلاحاتی پیکج آج پیش نہیں کیا جا سکے گا۔
0