0

اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا آغاز

لندن(نیا محاذ)اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر سٹارمر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔جنوبی ایشیا کے بالخصوص ترقی پذیر ممالک جن میں پاکستان کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے یہ سوچ بھی محال دکھائی دیتی ہے کہ ملک کے وزیراعظم کی اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑے، عینک اور بوقت ضرورت رہائشی سہولیات فراہم کیے جانے والی معلومات ظاہر نہ کرنے پر وزیراعظم کو تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لیکن اس صورتحال کا سامنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے جنہوں نے رواں سال جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی تھی جو اس حوالے سے بھی یادگار سمجھی جاتی ہے کہ کئیر سٹارمر کی فتح سے برطانیہ کا ایک پسندیدہ اور مقبول وزیراعظم قرار دیا گیا ہے لیکن ان کے اقتدار کو بھی 3 ماہ بھی مکمل ہونے کو نہیں آئے کہ انہیں اس مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں