0

کوشش ہے وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں: خورشید شاہ

اسلام آباد (نیا محاذ ) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ وہ ترامیم لائیں جن پرساری جماعتیں متفق ہوں۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کو حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، پارلیمنٹ، اداروں اور ملک کیلئے جو بہتر ہوا وہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں، مولانا فضل الرحمان کے سامنے تمام معاملات رکھے ہیں۔
سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی کیلئے پی ٹی آئی بھی اپنا رویہ تبدیل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں