0

وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد(نیا محاذ)وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہوگا، حکومت نے پارلیمانی امور پر وسیع مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کو پارلیمانی امور بھی سونپ دیئے گئے،خصوصی کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا،خورشیدشاہ کی زیرصدارت اجلاس کچھ بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،خصوصی کمیٹی میں آئینی ترمیم، عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز پر غور ہو گا، خصوصی کمیٹی میں عدالتی اصلاحات سے متعلق مسودہ پیش کئے جانے کا امکان ہے،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
قومی اسمبلی اجلاس کا وقت بھی تبدیل کرنے کی تجویز ہے،سپیکر قومی اسمبلی کو اجلاس ری شیڈول کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق ری شیڈول ہونے پر قومی اسمبلی کااجلاس 4بجے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں