کراچی(نیا محاذ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے خانہ کعبہ سے دلکش تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ اللہ نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا، الحمدللہ! میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا ہے۔