پشاور(نیا محاذ)پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا،پارلیمانی پارٹی اجلاس صوبائی اسمبلی اجلاس سے قبل ہوگا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام ممبران کو لازمی شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے کہاکہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے معاملے پر لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وفاقی حکومت کیخلاف اہم فیصلوں کاامکان ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اسمبلی اجلاس میں شرکت کا بھی امکان ہے۔
0