چنئی (نیا محاذ)تامل سینما کے مشہور اداکار ’روی موہن ‘ نے شادی کے 15 سال بعد طلاق کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی اداکار روی موہن اپنے اسٹیج نام ’جیام روی’ سے مشہور ہیں ، انہوں نے شادی کے 15 برس بعد اہلیہ آرتی روی سے طلاق کا اعلان کرکے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔تجربہ کار فلم ایڈیٹر اے موہن کے بیٹے روی موہن سے متعلق رواں سال جون میں علیحدگی کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب اہلیہ آرتی روی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر و اداکار روی موہن عرف جیام وری کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔اس عمل کے بعد نہ صرف اس جوڑے کے مداح انکی ازدواجی زندگی کو لے کر پریشان نظر آئے بلکہ ہر عمل پر عقاب جیسی نظریں جمائے بیٹھ گئے۔اب حال ہی میں اداکار نے خود اپنے انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹ پر طویل نوٹ جاری کرکے اہلیہ سے طلاق کا باضابطہ اعلان کردیا۔تامل اداکار نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ آرتی روی 15 سالہ شادی کے بعد ‘ذاتی وجوہات’ کے سبب طلاق لے رہے ہیں۔
تامل اور انگریزی زبانوں پر مشتمل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ’زندگی ایک سفر ہے جس میں مختلف مراحل آتے ہیں، ہر ایک اپنے ساتھ مواقع اور چیلنجز لے کر آتا ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے میرے اس سفر کو، چاہے وہ اسکرین پر ہو یا اسکرین سے باہر، بے حد محبت اور حمایت کے ساتھ دیکھا ہے۔ میں ہمیشہ اپنے مداحوں اور میڈیا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شفاف اور ایماندار رہنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔‘
0