0

سی سی پی او صاحب!آپ دیکھ رہے ہیں کیا ہو رہا ہے؟لاہور ہائیکورٹ کااظہار برہمی

لاہور(نیا محاذ)لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں سی سی پی او لاہور پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سی سی پی او صاحب!آپ دیکھ رہے ہیں کیا ہو رہا ہے؟کیوں نہ ڈی آئی جی آپریشنز کیخلاف کارروائی کی جائے،سی سی پی او لاہور نے کہاکہ معذرت چاہتا ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سی سی پی او لاہور پر سخت اظہار برہمی کیا.
عدالت نے کہاکہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس اہلکار بطور گواہ بیانات قلمبند نہیں کرارہے،ٹرائل کورٹس میں بیانات قلمبند نہ کرانے والے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کی جائیں،عدالت نے استفسار کیا کہ سی سی پی او صاحب!آپ دیکھ رہے ہیں کیا ہو رہا ہے؟کیوں نہ ڈی آئی جی آپریشنز کیخلاف کارروائی کی جائے،سی سی پی او لاہور نے کہاکہ معذرت چاہتا ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا، عدالت نے سی سی پی او لاہور سے کل عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں