پاکپتن (نیامحاذ) پاکپتن میں سوشل میڈیاکے ذریعے دوستی کرکے بچوں سے بدفعلی کرنیوالا گینگ سرگرم، بچوں سے بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے اور پھر ویڈیوز دِکھا کر رقم وصول کیے جانے کا اِنکشاف ہو اہے ۔ ملزمان نے بھتہ نہ ملنے پر بچے کی ویڈیو وائرل کردی۔پاکپتن میں بچوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی قائم کرکے بدفعلی اور پھر زیادتی کی ویڈیوز بنانے والا گینگ سامنے آیا ہے ۔ ملزمان بچوں کو انکے زیادتی کی ویڈیوز دِکھا کر بلیک میل کرتے رہے گینگ مُبینہ طور پر بچوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا، پیسے نہ مِلنے پر ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔بلیک میلنگ کے شِکار نویں جماعت کے طالبعلم نے بھانڈا پھوڑ دیا، ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ بلیک میلنگ کا شِکار رہنے والا بچہ منظرِعام پر آگیا ، ملزمان نویں جماعت کے بچے کو ویڈیو دکھا کا بلیک میل کرتے رہے، طالبعلم کو بلیک میل کرکے ملزمان نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی ہتھیا لی، ی طالبعلم آن لائن ایپس سے لون اور گھر سے پیسے اور موبائل چوری کرکے بھتہ دیتا رہا۔ملزمان کے پاس متعد د بچوں کی ویڈیوز ہونے کا اِنکشاف ہوا ہے ۔شہریوں نے سفاک ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ مرکزی ملزم علی شاہ کو پولیس گرفتار کرنے میں تا حال ناکام ہے۔
0