0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

لاہور(نیا محاذ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
خواندگی کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔

یہ دن اس لیے منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر کے کروڑوں مرد وخواتین اور بچوں کو خواندگی کی امید دلائی جا سکے جو اپنا نام تک نہیں لکھ سکتے۔

اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور شرح خواندگی میں اضافے کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں