0

نیب ترمیم فیصلہ: جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے اضافی نوٹ میں کیا لکھا؟

اسلام آباد(نیا پاکستان)سپریم کورٹ نیب ترمیم فیصلے میں جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے اضافی نوٹ تحریر کیا ہے، جسٹس اطہرمن اللہ نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے کہ وفاقی حکومت کی اپیل ناقابل سماعت اور متاثرہ فریقین کی اپیلیں منظور کیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ میں تحریر کیا کہ چیف جسٹس کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں لیکن حکومتی اپیلیں پریکٹس پروسیجرقانون کے تحت قابل سماعت نہیں، حکومت کی انٹرا اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے متاثرہ فریقین کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ میں تحریر کیا کہ ججز اور آرمڈ فورسز کے ارکان کو نیب قانون سے استثنیٰ حاصل نہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق کیا لیکن وجوہات سے اختلاف کیا، جسٹس حسن اظہر رضوی کے اضافی نوٹس بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں