0

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے حسینہ واجد کو بڑی مصیبت میں ڈال دیا

ڈھاکہ (نیا محاذ) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگلہ دیش کے لوگ سکون میں نہیں آئیں گے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی حوالگی درخواست تک حسینہ واجد کو بھارت میں خاموش بیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حوالگی کے مطالبے تک بھارت حسینہ واجد کو رکھنا چاہتا ہے تو حسینہ واجد کا خاموش رہنا شرط ہے۔محمد یونس کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد کے بھارت میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے سے کوئی خوش نہیں، ان کے بھارت سے بنگلہ دیش پر کیے جانے والے تبصرے غیر دوستانہ ہیں۔ بنگلہ دیش کے مشیر اعلیٰ نے کہا کہ حسینہ واجد عوامی انقلاب اور ناراضی کے باعث فرار ہوئیں، حسینہ واجد کو بھارت میں پناہ دی گئی ہے اور وہ وہاں سے مہم چلا رہی ہیں۔محمد یونس نے کہا کہ حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگلہ دیش کے لوگ سکون میں نہیں آئیں گے، حسینہ واجد نے جو مظالم کیے ہیں اس کا بنگلہ دیش میں سب کے سامنے احتساب ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں