0

گوجرانوالہ کے سکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سکول ٹیچر کا شوہر گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

گوجرانوالہ(نیا محاذ) کئی سال تک طالبات کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سرکاری اسکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے طالبات کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں جس کی وجہ سے متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی سال سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں، ایک بچی نےگھر والوں کو اس بارے میں بتایا جس پر والدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، 5 بچیوں کے میڈیکل بھی کروائے جس میں بچیوں سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں