وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف ناراض اراکین کے گروپ میں اضافہ ہونے لگا، کے پی کے میں تحریک انصاف کے بانی اراکین شکیل خان اور شوکت یوسف کے ساتھ وہاں کے مقامی ہم خیال لوگ بھی مل گئے اور جس خاتون کو وزیراعلیٰ کے پی کے نے اپنا مشیر لگایا ہے، اس کے خلاف بھی یہ بانی اراکین میدان میں آ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت وزیراعلی کے پی کے خلاف تحریک انصاف کی مقامی بانی تنظیم کھل کر سامنے آچکی ہے اور ان کا یہ مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے ان لوگوں کو بھی کابینہ میں شامل کر لیا ہے جس کی منظوری بانی چیئرمین تحریک انصاف نے نہیں دی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد سعید بھی اسی بانی اراکین کے گروپ کے ساتھ ہیں اور ان کا بھی یہ مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے اس وقت سب کو ساتھ لیکر چلنے کی بجاے اپنی من مانیاں کررہے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسد قیصر کی بھی وزیراعلی کے پی کے سے نہیں بنتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے سابق صدر مملکت عارف علوی کو ذمے داری دی تھی کہ وہ اختلافات کو ختم کروائیں لیکن اختلافات ابھی بھی ان کے درمیان بتاے جارہے ہیں۔
0