برازیلیا (نیا محاذ) ہالی ووڈ اسٹار کم کارڈینیشن کی طرح نظر آنے کی خوہش نے برازیلین انفلوئنسر جینیفر پامپلونا سے ماں بننے کی صلاحیت چھین لی۔بین الاقوامی میڈٰیا کے مطابق جینیفر پامپلونا نامی برازیلین انفلوئنسر نے انکشاف کیا کہ اسے کاسمیٹک سرجریز میں استعمال ہونے والے ایک مواد نے ماں بننے سے محروم کردیا ہے۔آج نیوز کے مطابق اس کا کہنا ہےکہ، مجھے کم کارڈیشین جنون کی حد تک سندر لگتی تھیں اور میں ان کے جیسا لک چاہتی تھی اور اسی شوق کی تکمیل میں، میں نے اپنے چہرے کی کئی سرجریز کروا لیں ۔ان سرجریز کی بدولت میں خوبصورت تو ہو گئی لیکن اب اسکے ضمنی اثرات کی بدولت میں کبھی ماں نہیں بن پاوں گی۔جینیفر نے کہا کہ، میں اسوقت شدید ذہنی اذیت میں مبتلاہوں کیونکہ میں اس خواب سے ہاتھ دھو بیٹھی ہوں حالنکہ میری صحت میں دن بدن بہتری آتی جارہی ہے، لیکن میرا ماں بننے کا خوب اب کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ اور اس محرومی نے مجھے اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے، اب انہوں نے دوسرے لوگوں کو بھی سرجریز نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جینیفر پامپلونا کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ملین فالوورز ہیں۔ انہوں نے17 سال کی عمر میں پہلی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی اس کے بعد وہ سرجریز کی عادی ہوتی گئیں اور اب
تک اپنے جسم اور چہرے کی 30 سے زائد سرجریز کرواچکی ہیں۔ اور اب تک ان سرجریز پر ایک ملین ڈالر خرچ کرچکی ہیں۔
0