0

چین کیلئے جاسوسی کرنے والی فلپائن کی سابق میئر کو انڈونیشیا سے گرفتار کرلیا گیا

جکارتہ (نیا محاز) چین کے لیے جاسوسی کے الزام کے بعد فرار ہونے والی فلپائن کے سابق میئر کو انڈونیشیا سے گرفتار کرلیا گیا۔آج نیوز کے مطابق فلپائنی حکام نے سابق میئر انڈونیشیا سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ فلپائنی حکام نے چار ممالک میں ایلس گو کا تعاقب کیا اور جولائی میں مجرمانہ سرگرمیوں کی تحقیقات کے بعد لاپتا ہوگئی تھیں۔ایلس گو پر آن لائن جوئے بازی کے اڈوں کی حفاظت کرنے کا بھی الزام ہے۔ دوسری جانب ایلس گو نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ادھر انڈونیشیا کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا کہ سابق میئر کو جلد ہی فلپائن واپس بھیج دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایلس گو کے والد چین سے جبکہ والدہ فلپائنی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں