0

بلوچستان میں صرف دن کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ(نیا محاذ)بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کو دن میں چلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں ایڈیشنل کمشنرکی زیرصدارت پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف دن کے اوقات میں چلایا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دن کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ اس دوران رات میں بھی قافلے کی صورت میں ٹرانسپورٹ چلانےکی تجویز زیرغور آئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں 55 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں