لاہور(نیا محاذ)پی سی بی کی این اوسی کی پالیسی میں غیریقینی کی صورتحال سے قومی کرکٹرز کی مانگ کم ہونے لگی،غیریقینی کی صورتحال سے بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ کھینچ لئے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ کرکٹرز سے دستیابی سے متعلق وضاحت مانگی گئی تھی،پاکستان کے کرکٹرز این او سی سے متعلق یقینی طورپر کچھ نہ بتا سکے ، بی بی ایل کی ٹیمیں مکمل ایونٹ یا میچز کی تعداد سے متعلق کلیئریٹی چاہتی تھی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ حارث رؤف،نسیم شاہ، زمان خان اور فخرزمان جیسے کرکٹرز کی بھی نامزدگی ہوئی تھی،حارث رؤف سے بھی دو ٹیموں نے رابطہ کیا تھا، انہیں کلیئرنس نہ مل سکی، حارث رؤف ٹیم میں نہ ہونے کی صورت میں تیسری لیگ کیلئے خصوصی اجازت چاہتے تھے،حارث رؤف کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے زیرغور نہیں لایا گیا،انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کوئی کلیئریٹی نہیں کہ وہ پلان میں شامل ہیں یا نہیں۔
0