0

متحدہ عرب امارات کا بنگلہ دیشیوں کیلئے معافی کا اعلان

دبئی(نیا محاذ)متحدہ عرب امارات میں ہنگامہ آرائی کرنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کیلئے معافی کا اعلان کر دیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے حالیہ فسادات میں ملوث بنگلہ دیشیوں کو معاف کر دیا ، 3 بنگلہ دیشی باشندوں کو ہنگامہ آرائی کرنے پر عمر قید جبکہ 53 دیگر کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ایک بنگلہ دیشی شہری کو اجتماع میں شرکت پر 11 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی اجتماعات کے مجرموں کی سزا منسوخ کرکے انھیں ملک بدر کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ملوث ان افراد کی امارات سے بیدخلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اماراتی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عوام کو اماراتی قوانین کے مطابق اختلافی اظہار رائے کا حق بھی حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں