کراچی(نیا محاذ)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی قیمت کم ہوگئی ۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا1400روپے کمی سے 2لاکھ 60ہزار100روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونا 1200روپے کمی سے 2لاکھ 22ہزار994روپے کا ہو گیا.دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17ڈالر سستاہونے کے بعد2481ڈالر کا ہو گیا۔
0