0

بھارت:گائے سمگل کرنے کا الزام،انتہاپسندوں نے طالبعلم کی زندگی چھین لی

فرید آباد (نیا محاذ)بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فریدآباد میں 12ویں جماعت کے ایک طالب علم کو گاؤ رکھشکوں نے کار میں پیچھا کرکے قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گاؤ رکھشکوں نے اسے مویشیوں کا سمگلر سمجھ کر قتل کیا۔
پولیس نے پیر کو بتایا کہ 23 ​​اگست کو ہونے والے اس حملے کے الزام میں گائے کی حفاظت کرنے والے اس نام نہاد گروپ کے 5ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں انیل کوشیک، ورون، کرشنا، آدیش اور سورابھ شامل تھے اور انھوں نے آریان مشرا اور اس کے دوستوں شانکی، ہرشیت اور 2 لڑکیوں کا دہلی کو آگرہ سے ملانے والی سڑک پر تقریباً 30 کلومیٹر تک تعاقب کیا۔بتایا جاتا ہے کہ گائو رکھشکوں کو اطلاع ملی تھی کہ مویشیوں کے سمگلرز گاڑیوں میں گائےسمگل کررہے ہیں۔جس پر انہوں نے کار کا تعاقب کرکے انہیں روکنے کی کوشش کی اور کار سوار یہ سمجھ کر نہ رکے کہ انکا کوئی دشمن تعاقب کررہا ہے، فرار کی کوشش کی لیکن اس دوران گاؤ رکھشکوں نے فائرنگ کر دی جس سے آریان ہلاک ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں