0

پاکستان سٹیل، پی آئی اے سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے تباہ ہوئے، سینیٹر ہمایوں مہمند

اسلام آباد (نیا محاذ)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل اور پی آئی اے سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے تباہ ہوئے۔سینیٹ میں حکومت کی کوشش ایشوز پر بحث کے بجائے بل پاس کرانے کی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو آج ہورہا ہے اس کی تاریخ 1980 سے شروع ہوتی ہے، اس کے بعد 2 سیاسی جماعتوں کی باریاں لگتی رہیں۔آج پاکستان کی فی کس آمدنی 1700 ڈالر ہے، 1980ء والی گروتھ جاری رہتی تھی آج فی کس آمدنی 3 ہزار ڈالر ہوتی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بنگلادیش کی طرح ترقی کرتا تو آج فی کس آمدنی 3 ہزار ڈالر ہوتی اور بھارت کی طرح کرتا تو آمدنی 3500 ڈالر ہوتی۔ہمایوں مہمند نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے زمانے میں ایک دفعہ جی ڈی پی 7 تک پہنچی تھی، بہت ساری چیزیں ایسی ہیں، جو ڈکٹیٹرشپ کرسکتی ہے، سیاست نہیں کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں