0

ملزمہ نتاشا دانش کو جیل میں کونسی سہولیات میسر ہیں ؟ آخر کار جیل حکام نے بیان جاری کر دیا

کراچی(نیا محاذ) جیل حکام نے کارساز حادثے کی ملزمہ کو خصوصی سہولت دیے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق جیل حکام کا کہناتھا کہ سانحہ کارساز کی مرکزی ملزمہ کو جیل میں خصوصی سہولیات دینے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ، انہیں عام قیدی خواتین والی تمام سہولتیں دی جارہی ہیں ۔کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس کو 5 ستمبر تک کیس چالان جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو فارنزک کے لیے لاہور کی لیبارٹری بھیجی ہے جس کی رپورٹ میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے برطانوی لائسنس کی تصدیق کے لیے برطانوی ایمبیسی سے رابطہ کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کراچی میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا جس سے موٹرسائیکل سوار باپ، بیٹی جاں بحق ہوئےاور 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں