کراچی(نیا محاذ)ٹک ٹاک ایپلیکیشن کا نشہ ہر پیشے سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے کئی نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں وہیں اب اس کے استعمال سے نوکریاں جانے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔حال ہی میں کراچی کی لیڈی کانسٹیبل کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر انہیں معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آن ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانے والی خاتون کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔ مذکورہ لیڈی کانسٹیبل ماریہ گزری تھانے میں تعینات تھیں۔ایس ایس پی ساؤتھ سے مذکورہ لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کی گئی۔ خاتون کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے۔ غیر ذمہ دارانہ فعل کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔
0